Life of hazrat suleman in urdu
Life of hazrat suleman in urdu
Life of hazrat suleman in urdu language...
حضرت سلیمان علیہ السلام
"حضرت سلیمان علیہ السلام"
حضرت سلیمان علیہ السلام اللہ کے نبی حضرت داؤد علیہ السلام کے بیٹے تھے۔آپ بنی اسرائیل سے تعلق رکھتے تھے اور اپنے والد حضرت داؤد علیہ السلام کے بعد عنان حکومت سنبھال کر بنی اسرائیل کے بادشاہ بنے۔آپ اللہ کے سچے پیغمبر اور انصاف پرور بادشاہ تھے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو ہفت اقلیم کی بادشاہت عطا فرما رکھی تھی۔ آپ صرف انسانوں کے ہی نہیں بلکہ تمام مخلوقات کے بادشاہ تھے۔تمام چرند پرند آپ کے تابع تھے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت سلیمان علیہ السلام کو جتنا وسیع و عریض ملک عطا کیا ایسا کسی جن و بشر کو نہیں دیا۔
اس کے باوجود حضرت سلیمان علیہ السلام میں زرہ برابر بھی تکبُر نہ تھا،آپ اپنے اخراجات کے لیے ایک پیسہ بھی خزانے سے نہ لیا کرتے تھے،آپؑ اپنے ہاتھ سے زنبیل سی کر اور اسے بازار بیچ کر گُزر بسر کیا کرتے تھے۔ کھانے کے لیے آپ اپنے مبارک ہاتھ سے جَو پیس کر آٹا بناتے اور اس کی روٹی بنا کر کھاتے تھے۔آپ اکثر روزہ رکھتے تھے اور ہر شام بیت المقدس جا کر غریبوں اور روزہ داروں کے ساتھ رو